0
Saturday 6 Aug 2011 16:07

لینڈ مافیا کے خلاف مقدمات نیب کے سپرد کئے جائیں، متعصب پولیس افسران کو گلگت سے ٹرانسفر کیا جائے، سید آغا راحت الحسینی

لینڈ مافیا کے خلاف مقدمات نیب کے سپرد کئے جائیں، متعصب پولیس افسران کو گلگت سے ٹرانسفر کیا جائے، سید آغا راحت الحسینی
گلگت:اسلام ٹائمز۔ امام جمعہ والجماعت مرکزی امامیہ مسجد سید آغا راحت الحسینی نے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت میں لینڈ مافیا کے خلاف تحقیقات کو وسیع کر کے ذمہ داران کو نیب کے حوالے کیا جائے اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لینڈ مافیا کے خلاف اقدام کی تعریف کرتے ہیں اور اسے کرپشن کے خلاف بارش کا پہلا قطرہ سمجھتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ لینڈ مافیا کے خلاف جعلی انتقالات کے کیس کے خلاف دائرہ وسیع کرتے ہوئے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے کیسوں کو نیب کے حوالے کرنے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں آئی جی پی حسین اصغر کو گلگت بلتستان کیلئے ضرورت قرار دیا اور صوبائَی حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئی جی پی کی طرح ایماندار آفیسروں کو گلگت تعینات کیا جائے، تاکہ گلگت بلتستان میں نظام حکومت اور انتظامی امور میں بہتری آسکے۔ 
انہوں نے پولیس کے ادارے میں موجود بعض متعصب افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے شیعہ مسلمانوں کے خلاف قرار دیا جو بے گناہ شیعہ گرفتار نوجوانوں کو وحشیانہ تشدد کے ذریعے انہیں ناکردہ گناہوں کی سزا دے رہے ہیں، ایسے افسران اور اہلکاروں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایس پی فیصل کا فوری طور پر ٹرانسفر کیا جائے اور اس کے ماتحت آفیسر زمان کو بھی یہاں سے فوری طور پر تبدیل کیا جائے، ان کے غیر انسانی سلوک کے نتائج، پرامن معاشرے پر برے اثرات مرتب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک پاکستان میں اہل تشیع پر عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے، چن چن کر اہم شخصیات کو قتل کیا جا رہا ہے، کوئٹہ اور پارہ چنار میں شیعوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، حکومت اور اعلٰی عدلیہ ایک خاموش تماشائی کی حیثیت اختیار کر گئے ہیں، گزشتہ کچھ عرصے سے بے گناہ جوانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے، مرتکب افراد کے خلاف کوئی عملی اقدامات نہیں کئے جا رہے، جو کہ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ثبت کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کے الطاف حسین کے بیان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور گلگت بلتستان ملت امامیہ کی طرف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کراچی کو فوری طور پر پاک آرمی کے حوالے کیا جائے، تاکہ کراچی میں حالات کو ٹھیک کیا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 89792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش