0
Sunday 15 Nov 2020 12:12

عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارتی عزائم کو خاک میں ملا دینگے، جماعت اسلامی

عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارتی عزائم کو خاک میں ملا دینگے، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے آزاد کشمیر پر بھارتی حملے اور ایک فوجی جوان سمیت پانچ افراد کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیری عوام کی تحریک آزادی کو اپنے تمام تر مظالم، ظالمانہ ہتکھنڈوں کے باوجود کچلنے پر ناکامی کے بعد جنگی جنون میں پاگل ہو چکا ہے۔ اپنے ردمل عمیں محمد حسین محنتی نے کہا کہ مودی کی فاشسٹ اور دہشتگرد حکومت ایک طرف بلوچستان، فاٹا اور کراچی میں دہشتگردی اور فرقہ وارانہ کشیدگی کے ذریعے پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے، تو دوسری جانب وہ لائن آف کنٹرول پر آئے دن بلااشتعال بھارتی توپ خانے کا استعمال اور گولا باری کرکے سینکڑوں شہریوں اور بہادر فوجی جوانوں کو شہید کرچکی ہے، لیکن عالمی امن اور انصاف کے دعویدار ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ دنیا کو پاکستان کے پُرامن احتجاج اور کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کا نوٹس لیکر خطے میں بڑھتے ہوئے جنگ کے سائے اور مزید عدم استحکام سے بچاﺅ کیلئے بروقت اور مناسب اقدامات کے ذریعے بھارت میں موجود مودی کی دہشتگرد حکومت کے جارحانہ اور مسلم دشمن پالیسیوں کا سدباب کرنا چاہئے، تاکہ جنوبی ایشیا کسی بڑے سانحے سے بچ جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت آگ سے نہ کھیلے، پاکستانی فوج اور عوام نے عظیم قربانی دیکر دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بھارتی مکروہ عزائم کو خاک میں ملایا اسی طرح لائن آف کنٹرول پر کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب اور بھارتی عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول کنٹرول پر مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں سے باز آجائے، ورنہ اسے بدترین شکست کا منہ دیکھنا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 897925
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش