QR CodeQR Code

دنیا کو بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ٹھوس شواہد پیش کر دیئے ہیں، عارف علوی

15 Nov 2020 13:18

اپنے بیان میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور قراردادوں پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، قوم کو بتانا چاہتا ہوں ہمارے ادارے ہر وقت الرٹ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ سازشوں کے خلاف پاکستان کا دفاع جاری رکھیں گے۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور قراردادوں پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے. انہوں نے کہا کہ دنیا کو بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ٹھوس شواہد پیش کر دیئے ہیں، قوم کو بتانا چاہتا ہوں ہمارے ادارے ہر وقت الرٹ ہیں۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ثبوت دنیا کو دے دیئے ہیں اس کے بعد دنیا خاموش یا لاتعلق نہیں رہ سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارتی ریاست براہ راست ملوث ہے۔


خبر کا کوڈ: 897937

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/897937/دنیا-کو-بھارتی-ریاستی-دہشت-گردی-کے-ٹھوس-شواہد-پیش-کر-دیئے-ہیں-عارف-علوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org