افغانستان اور مشرق وسطیٰ سے امریکی فوجیوں کے انخلا میں تیزی لائیں گے، قائم مقام سیکریٹری دفاع
15 Nov 2020 13:24
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کرسٹوفر ملر نے کہا کہ اب وطن واپسی کا وقت آگیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نامزد قائم مقام سیکریٹری دفاع نے اپنے پہلے پیغام میں کہا کہ تمام جنگوں کا خاتمہ ہونا ضروری ہے۔
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے قائم مقام سیکریٹری دفاع کرسٹوفر ملر نے عندیہ دیا ہے کہ وہ افغانستان اور مشرق وسطیٰ سے امریکی فوجیوں کے انخلا میں تیزی لائیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کرسٹوفر ملر نے کہا کہ اب وطن واپسی کا وقت آگیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نامزد قائم مقام سیکریٹری دفاع نے اپنے پہلے پیغام میں کہا کہ تمام جنگوں کا خاتمہ ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا 19 سال سے القاعدہ کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے اور گروپ کو شکست دینے کے راستے پر ہے۔ کرسٹوفر ملر نے کہا کہ بہت لوگ جنگ سے تنگ ہیں اور میں ان میں سے ایک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لیکن یہ وہ نازک مرحلہ ہے جس میں ہم اپنی قیادت پر مبنی کوششوں کو سپورٹنگ رول میں منتقل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگوں کے خاتمے کے لیے سمجھوتہ اور شراکت کی ضرورت ہے، ہم نے ہر سطح پر اس کا مقابلہ کیا لیکن اب گھر جانے کا وقت آگیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 897938