QR CodeQR Code

سکولوں میں موبائل فونز اور سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد

15 Nov 2020 16:19

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نے صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، تمام اتھارٹیز پابندی کی معلومات سکول سربراہان اور اساتذہ تک پہنچائیں۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سکولوں میں موبائل فونز اور سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ فیصلے کا اطلاق 16 سال سے کم عمر بچوں پر ہوگا۔ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نے صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، تمام اتھارٹیز پابندی کی معلومات سکول سربراہان اور اساتذہ تک پہنچائیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ سکول سربراہان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 897963

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/897963/سکولوں-میں-موبائل-فونز-اور-سوشل-میڈیا-کے-استعمال-پر-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org