0
Sunday 15 Nov 2020 16:54

محکمہ داخلہ نے 31 دسمبر تک تمام اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرانے کا حکم دیدیا

محکمہ داخلہ نے 31 دسمبر تک تمام اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرانے کا حکم دیدیا
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے 31 دسمبر تک تمام اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرانے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تفصیلات کی مطابق نادرا کی مدد سے اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے اور محکمہ داخلہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو اسلحہ کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سلسلہ میں گاؤں اور مساجد میں اسلحہ کی کمپیوٹرائزیشن کے اعلانات کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائز کرنے سے غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت روکی جا سکے گی۔ پنجاب آرمز برانچ میں مینوئل آرمز لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کروانے کی تاریخ 31 دسمبر دی گئی۔ اس کے بعد پرانے مینوئل بک لائسنس منسوخ ہو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 897968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش