QR CodeQR Code

پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں دروزبہ 5 جاری

15 Nov 2020 18:00

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق مشقوں میں شریک روسی دستے کی توجہ مختلف آپریشنز اور مہارتوں پر مرکوز ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تربیلا میں پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں دروزبہ 5 جاری ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی  میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق مشقوں میں شریک روسی دستے کی توجہ مختلف آپریشنز اور مہارتوں پر مرکوز ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریشین فیڈریشن کی خصوصی فورس کے دستے یرغمالیوں کو ریسکیو کرنے کے آپریشن میں شریک ہیں۔ اس کے علاوہ ہیلی ریپلنگ ،اسکائیڈنگ اورسرچ آپریشن بھی مشقوں کا حصہ ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 897977

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/897977/پاکستان-اور-روس-کی-مشترکہ-فوجی-مشقیں-دروزبہ-5-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org