0
Sunday 15 Nov 2020 19:57

کراچی میں مالکان کا 20 نومبر سے شادی ہال بند نہ کرنے کا اعلان

کراچی میں مالکان کا 20 نومبر سے شادی ہال بند نہ کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ شادی ہال اونرز ایسوسی ایشن نے کراچی میں 20 نومبر سے شادی ہالز بند نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ شادی ہال اونرز ایسوسی ایشن نے کراچی میں 20 نومبر سے شادی ہالز بند نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے دوران 6 ماہ تک شادی ہالز بند رہے، اس انڈسٹری سے لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہے، لاکھوں روپے ایڈوانس وصول کرچکے ہیں اب شادی ہالز کو بند نہیں کرسکتے، وزیراعظم شروع دن سے کاروبار کی بندش کے خلاف ہیں لیکن اسد عمر کو یہ بات سمجھ نہیں آرہی۔ کراچی پریس کلب میں شادی ہال اونرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں رانا رئیس اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی کے اعلان کے بعد شادی ہال مالکان پریشانی کا شکار ہیں، آج کی پریس کانفرنس میں واضح کرنا چاہتے ہیں کہ این سی او سی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، تمام شادی ہالز کھلے رہیں گے، ہم نے حکومتی سطح پر بھی رابطہ کیا لیکن کسی نے کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا، ہم اعلان کرتے ہیں کہ شادی ہال ہرگز بند نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم شہریوں سے لاکھوں روپے ایڈوانس میں وصول کرچکے ہیں اب شادی ہالز کو بند نہیں کرسکتے، دو ماہ ہوئے شادی ہالز کھلے ہوئے ہیں ابھی تو ہم نے بکنگ کی ہیں، کہاں سے ملازمین کو تنخواہیں ادا کریں گے، پہلے ہی ہم نے چھ ماہ تک حکومت کی ایس او پیز پر عمل کرکے شادی ہالز بند رکھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کسی قسم کا کوئی ریلیف ہمیں نہیں دیا گیا، حکومت نے رینٹ، یوٹیلٹی بلز اور تنخواہوں کی مد میں جو ریلیف دیا ان میں کوئی بھی ریلیف شادی ہال انڈسٹری کیلئے نہیں تھا، بندش کے دوران نیشنل اینڈ کمانڈ اینڈ سینٹر نے لاکھوں بیروزگاروں کیلئے کچھ نہیں کیا، حکومت نے اربوں روپے کی امداد کورونا کی آڑ میں وصول کی لیکن کسی ایک ویٹر کو بھی بارہ ہزار روپے نہیں ملے۔ رانا رئیس نے کہا کہ ہم وزیر اعظم، چیف جسٹس  اور وزیراعلیٰ سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارا معاشی قتل روکا جائے۔
خبر کا کوڈ : 897986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش