0
Sunday 15 Nov 2020 20:17

کشمور زیادتی کیس، گورنر سندھ کا متاثرہ بچی کیلئے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان

کشمور زیادتی کیس، گورنر سندھ کا متاثرہ بچی کیلئے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے کہا ہے کہ سانحہ کشمور کی متاثرہ کم کسن بچی کی والدہ کو 5 لاکھ روپے دیئے ہیں تاکہ غربت کے ہاتھوں مجبور ہوکر وہ جہاں پہنچی تھیں تو ان کے ساتھ دوبارہ ایسا نہ ہو۔ قومی ادارہ برائے اطفال (این آئی سی ایچ) میں سانحہ کشمور کا شکار بچی کی عیادت اور بچی کی والدہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزیر بحری امور علی زیدی نے بچی کی تعلیمی اخراجات کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ بچی کی والدہ کو میری ٹائم میں ملازمت بھی دی جائے گی۔ عمران اسمٰعیل نے بتایا کہ انہوں نے ڈاکٹروں کو وزیراعظم عمران خان کا پیغام پہنچا دیا کہ اگر ملک میں بچی کے علاج کی سہولت کا فقدان ہے تو بیرون ملک علاج کے تمام اخراجات حکومت پاکستان اٹھائے گی۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے صوبائی کی جانب سے کشمور سانحہ پر بروقت اقدامات پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ انہوں نے ضرورت مند کی فریاد پر فوری ایکشن لیا۔ انہوں نے کہا کہ بچی کی بازیابی کے لئے کوشاں پولیس کے تمام اہلکاروں بلخصوص اے ایس آئی کی بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ملوث عناصر کے خلاف اے ایس آئی محمد بخش کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں اور اعلیٰ جرات کا مظاہرہ کرنے پر محمد بخش کو اعلی ترین سول ایوارڈ دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے محمد بخش کو فون کرکے شاباش دی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے معاملات میں ملزم کی سوچ کا تعین کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن ایکشن فوری ہوجاتا ہے اور اس کا ازالہ ہوتا ہے۔

عمران اسمٰعیل نے کہا کہ جرائم کی شرح دنیا بھر میں ہے اور جب عوام کو پولیس، رینجرز اور فوج پر بھروسہ ہوتا ہے تو اللہ کے بعد ان ہی پر بروسے کے بدلے عوام اپنے بچوں کو باہر جانے کی اجازت دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ ضلع کشمور میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی ماں اور بیٹی کو این آئی سی ایچ کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ این آئی سی ایچ کے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ 4 سالہ بچی ممکنہ طور پر جان لیوا انفیکشنز کا شکار ہے۔ این آئی سی ایچ کے سربراہ پروفیسر جمال رضا کا کہنا تھا کہ اگرچہ بچی کے اعضائے رئیسہ بہتر حالت میں ہیں اور بچی وینٹی لیٹر کے بغیر سانس لے پارہی ہے لیکن وہ متعدد خطرناک جان لیوا انفیکشنز کا شکار ہے، مزید یہ کہ صورتحال دوسری سمت میں جاسکتی ہے کیونکہ یہ وائرس پورے جسم میں پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 897987
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش