1
Sunday 15 Nov 2020 21:53

تہران میں ایران و افغانستان تزویراتی تعاون سے متعلق مذاکرات کی پانچویں نشست کا آغاز

تہران میں ایران و افغانستان تزویراتی تعاون سے متعلق مذاکرات کی پانچویں نشست کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق ایران و افغانستان کے درمیان تزویراتی تعاون سے متعلق مذکرات کی پانچویں نشست آج دارالحکومت تہران میں منعقد ہوئی جس میں دونوں ممالک کے اعلی سطحی سفارتی وفود نے شرکت کی۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور افغانستان کے نائب وزیر خارجہ میرویس ناب کے وفود کے درمیان 7 گھنٹوں سے زیادہ دورانیے پر مشتمل آج کے مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان سیاست، سکیورٹی، معیشت، ثقافت، پانی اور دونوں ممالک کے شہریوں سے متعلق امور پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اس نشست میں حاصل ہونے والی پیشرفت پر رضامندی کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کا مسودہ جلد ہی تیار ہو جائے گا جو دونوں ممالک کے سربراہان کو دستخط کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔ نشست کے آغاز سے قبل دونوں ممالک کے نائب وزرائے خارجہ نے ایک الگ ملاقات کے دوران اس حوالے سے جاری مذاکرات کے عمل کا جائزہ لیا اور اس تعاون معاہدے کو جلد از جلد تیار کرنے پر اپنے عزم کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تزویراتی تعاون سے متعلق مذاکرات کی یہ نشست کل بھی جاری رہے گی۔ یاد رہے کہ سید عباس عراقچی کچھ عرصہ قبل ہی کابل کے دورے پر گئے تھے جہاں انہوں نے افغان حکام کے ساتھ ان مذاکرات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 897990
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش