0
Sunday 15 Nov 2020 23:31

پی پی کے امجد حسین نگر ون سے کامیاب، اسلامی تحریک کو پورے جی بی میں ایک سیٹ نہ مل سکی

پی پی کے امجد حسین نگر ون سے کامیاب، اسلامی تحریک کو پورے جی بی میں ایک سیٹ نہ مل سکی
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں پولنگ مکمل ہونے کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ حلقہ چار نگر ایک سے کامیاب ہوگئے ہیں، اسلامی تحریک کے ایوب وزیری دوسرے نمبر پر رہے۔ اسلامی تحریک کو پورے جی بی میں ایک سیٹ بھی نہ مل سکی۔ دوسری جانب امجد حسین ایڈووکیٹ گلگت حلقہ ایک سے بھی الیکشن لڑ رہے ہیں، جہاں آزاد امیدوار مولانا سلطان رئیس سے کانٹے دار مقابلہ جاری ہے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق 62 میں سے 35 سٹیشن کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار مولانا سلطان رئیس کو  6564 جبکہ امجد حسین ایڈووکیٹ کو 6155 ووٹ ملے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 898001
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش