QR CodeQR Code

پسنی میں 17 ارب روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنیکی کوشش ناکام

15 Nov 2020 23:28

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق پسنی کے علاقے شادی کور میں خفیہ اطلاعات کی روشنی میں پاک فوج اور کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے مشترکہ آپریشن کیا اور پہاڑوں میں چھپائی گئی 2500 کلو گرام سے زائد منشیات برآّمد کرلی۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 17 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق پسنی کے علاقے شادی کور میں خفیہ اطلاعات کی روشنی میں پاک فوج اور کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے مشترکہ آپریشن کیا اور پہاڑوں میں چھپائی گئی 2500 کلو گرام سے زائد منشیات برآّمد کرلی۔ ترجمان کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہونا تھی، منشیات کی مالیت عالمی مارکیٹ میں 17 ارب روپے سے زائد ہے۔


خبر کا کوڈ: 898006

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898006/پسنی-میں-17-ارب-روپے-مالیت-کی-منشیات-اسمگل-کرنیکی-کوشش-ناکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org