QR CodeQR Code

جی بی الیکشن، نگر ٹو میں آزاد امیدوار جاوید منوا کامیاب، ایم ڈبلیو ایم کے حاجی رضوان کو شکست

15 Nov 2020 23:59

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار ذوالفقار علی مراد دوسرے نمبر پر رہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے سابق رکن اسمبلی حاجی رضوان تیسرے نمبر پر رہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق نگر ٹو سے آزاد امیدوار جاوید منوا کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار ذوالفقار علی مراد دوسرے نمبر پر رہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے سابق رکن اسمبلی حاجی رضوان تیسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ پانچ نگر ٹو گلگت بلتستان کا سب سے چھوٹا حلقہ ہے۔ دو ہزار پندرہ کے انتخابات میں حاجی رضوان ایم ڈبلیو ایم کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے۔ دو ہزار بیس کے الیکشن میں جاوید منوا پی ٹی آئی ٹکٹ کے امیدوار تھے، تاہم پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں نگر ٹو کا حلقہ ایم ڈبلیو ایم کیلئے چھوڑ دیا گیا تھا اور تحریک انصاف نے امیدوار نہ لانے کا فیصلہ کیا۔ جس پر جاوید منوا نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 898007

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898007/جی-بی-الیکشن-نگر-ٹو-میں-ا-زاد-امیدوار-جاوید-منوا-کامیاب-ایم-ڈبلیو-کے-حاجی-رضوان-کو-شکست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org