0
Monday 16 Nov 2020 02:10

خیبر پختونخواہ، شمالی علاقہ جات میں‌ موسم سرما کی پہلی برفباری

خیبر پختونخواہ، شمالی علاقہ جات میں‌ موسم سرما کی پہلی برفباری
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخواہ کے مختلف شمالی علاقہ جات میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی جس کے بعد پہاڑوں نے سفید چارد اوڑھ لی۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخواہ کے مختلف شہری علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش جبکہ ناران، کاغان، نتھیا گلی، بحرین، شانگلہ، چترال اور کالام سمیت دیگر بالائی علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی برفباری ہوئی۔ علاوہ ازیں آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں بھی موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی۔ برفباری اور بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور مختلف علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچ گیا۔ مقامی افراد کے مطابق کالام میں دو فٹ سے زیادہ برفباری ہوئی جبکہ گلیات میں بھی اتنی برف پڑی کہ انتظامیہ کو بھاری مشینری کی مدد سے سڑکوں کو صاف کرنا پڑا۔

برفباری اور بارش کے بعد ریسکیو 1122 نے نتھیا گلی، بحرین، سوات، شانگلہ، چترال، کالام میں امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا جبکہ مختف سڑکوں پر سے برف کو بھی ہٹایا۔ کالام میں ہونے والی برفباری شدید تھی جس کی وجہ سے مٹلتان کے مقامی افراد سمیت 30 سیاح معروف جھیل مہوڈنڈ کے علاقے میں پھنس گئے تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو ڈاکٹر خطیر احمد نے بتایا کہ برف میں پھنسی 20 گاڑیوں کو مختلف مقامات سے نکالا گیا جبکہ 45 افراد کو بھی ریسکیو کر کے باحفاظت منزل کی جانب روانہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ میڈیکل ٹیمیں سیاحوں اور مقامی افرادکو سہولیات فراہم کرنے کے لیے موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 898023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش