QR CodeQR Code

ملتان، سابق ایم این اے ملک عبدالغفار ڈوگر فراڈ اور جعلسازی کے الزامات میں گرفتار، ڈپٹی کمشنر ملتان مدعی بن گئے 

16 Nov 2020 02:11

ملک عبدالغفار ڈوگر کے وکیل چوہدری خلیل الرحمن ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی مدعیت میں جھوٹی ایف آئی آر درج کر کے ملک عبدالغفار ڈوگر کی گرفتاری حکومت کا انتہائی بزدلانہ اقدام ہے، جس پراپرٹی کا ان پر الزام لگایا جا رہا ہے وہ کیس عدالت سے  ملک عبدالغفار ڈوگر کے حق میں ڈگری ہو چکا ہے۔عدالتی فیصلے کے باوجود گرفتاری صرف پی ڈی ایم کے جلسے کو روکنے کی بھونڈی کوشش ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے سابق  ایم این اے ملک عبدالغفار ڈوگر کی گرفتاری کی وجوہات سامنے آگئیں۔ ایف آئی آر کیمطابق ملک عبدالغفار ڈوگر کو ڈی سی ملتان کی تحریری درخواست پر گرفتار کیا گیا جس میں ان پر پرائیویٹ رقبہ کو فراڈ اور جعلسازی سے اپنے نام منتقل کرانے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ ملک عبدالغفار ڈوگر کے وکیل چوہدری خلیل الرحمن ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی مدعیت میں جھوٹی ایف آئی آر درج کر کے ملک عبدالغفار ڈوگر کی گرفتاری حکومت کا انتہائی بزدلانہ اقدام ہے۔ جس پراپرٹی کا ان پر الزام لگایا جا رہا ہے وہ کیس عدالت سے ملک عبدالغفار ڈوگر کے حق میں ڈگری ہو چکا ہے۔ عدالتی فیصلے کے باوجود گرفتاری صرف پی ڈی ایم کے جلسے کو روکنے کی بھونڈی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مکمل یقین ہے کہ کل عدالت ہمیں فوری ریلیف مل جائے گا کیونکہ جھوٹ کے پاوں نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ ملک عبدالغفار ڈوگر کی گرفتاری کے احکامات پہلے جاری کیئے گئے ہیں اور گرفتاری کے کئی گھنٹے بعد جھوٹے الزامات کی ایف آئی آر تیار کی گئی جو حکومت کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔


خبر کا کوڈ: 898024

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898024/ملتان-سابق-ایم-این-اے-ملک-عبدالغفار-ڈوگر-فراڈ-اور-جعلسازی-کے-الزامات-میں-گرفتار-ڈپٹی-کمشنر-مدعی-بن-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org