QR CodeQR Code

ملتان جلسہ میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ثابت کریگا کہ وہ نااہل حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں، علامہ محمد ابرار ظہیر

16 Nov 2020 02:25

جمعیت اہلحدیث پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ بر سراقتدار طبقہ نے عوام کو سہانے خواب دکھا کر دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور کر دیا ہے، جب تک سلیکٹڈ ٹولہ گھر نہیں جاتا احتجاج جاری رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن کی تمام جماعتیں ذاتی مفاد کے لئے نہیں بلکہ نااہل حکمرانوں کی عوام کش پالیسیوں کے خلاف پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر جمع ہو چکی ہیں۔ ملتان میں منعقد ہونے والا پی ڈی ایم کا جلسہ اور عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر یہ ثابت کرے گا کہ عوام ان موجودہ نااہل حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات علامہ محمد ابرار ظہیر نے مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس ملتان کی کابینہ کے ذمہ داران کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بر سراقتدار طبقہ نے عوام کو سہانے خواب دکھا کر دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور کر دیا ہے، جب تک سلیکٹڈ ٹولہ گھر نہیں جاتا احتجاج جاری رہے گا۔ اس موقع پر علامہ عبدالرحیم گجر، مولانا اسلم مجاہد، مولانا امین توحیدی، مفتی عبدالرحمان شاہین، قاری ہدایت اللہ رحمانی، یامین محمدی، حافظ عبدالمنان، طاہر محمود، مولانا اشفاق سلفی نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 898025

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898025/ملتان-جلسہ-میں-عوام-کا-ٹھاٹھیں-مارتا-سمندر-ثابت-کریگا-کہ-وہ-نااہل-حکمرانوں-سے-تنگ-آچکے-ہیں-علامہ-محمد-ابرار-ظہیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org