0
Saturday 6 Aug 2011 16:49

چلاس،بابوسر ٹاپ میں ٹریکٹر گہری کھائی میں گرنے سے 3 سگے بھائی جاں بحق، رپورٹ

چلاس،بابوسر ٹاپ میں ٹریکٹر گہری کھائی میں گرنے سے 3 سگے بھائی جاں بحق، رپورٹ
چلاس:اسلام ٹائمز۔ پولیس ذرائع کے مطابق چاروں بھائی جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شام بابوسر ٹاپ سے ٹریکٹر میں برف لاد کر چلاس شہر لا رہے تھے کہ اچانک موڑ کاٹتے ہوئے ٹریکٹر بے قابو ہو گیا اور ہزاورں فٹ گہری کھائی میں گر گیا، جس سے تین سگے بھائی اکرام اللہ، محفوظ اللہ، احسان اللہ موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ چوتھا بھائی جعفر اللہ شدید زخمی ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی بابوسر میں تعینات دیامر پولیس کے جوانوں نے امدادی کاروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے لاشوں کو گہری کھائی سے نکال لیا جبکہ زخمی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال چلاس منتقل کیا گیا۔ زخمی کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے بھائیوں کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 89804
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش