QR CodeQR Code

ایل او سی پر ننگی جارحیت نے بھارت کو بے نقاب کر دیا ہے، مسعود خان

16 Nov 2020 10:15

صدر آزادکشمیر نے اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ بھارت کے پاکستان کے مختلف علاقوں اور بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد منظر عام پر آنے کے بعد اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کی ننگی جارحیت اور پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں اس کے ملوث ہونے نے اسے بین الاقوامی برادری کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اب اس بات پر قائل ہو چکی ہے بھارت ایک دہشت گرد ریاست ہے اور نہ صرف جنوبی ایشیائی خطے بلکہ پوری دنیا کی امن و سلامتی کو تباہ کرنے کے درپے ہے۔ صدر آزادکشمیر نے میڈیا نمائندوں سے یہ گفتگو چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کے ہمراہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان ہسپتال میں بھارتی شیلنگ سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کے موقع پر کہی۔ مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت نہتے شہریوں کو نشانہ بنا کر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے دوران غیر مسلح کشمیریوں کی ٹھوس مزحمت سے بین الاقوامی برادری کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ نہوں نے زور دیا کہ بھارت کو اس بات کو سمجھنا ہوگا کہ اس کی بزدلانہ کارروائیاں نہ تو کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں رکاوٹ ڈال سکتی ہیں اور نہ ہی آزادکشمیر کے عوام کو مقبوضہ وادی میں جبر کے خلاف آواز اٹھانے سے روک سکیں گی۔ صدر آزادکشمیر نے اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ بھارت کے پاکستان کے مختلف علاقوں اور بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد منظر عام پر آنے کے بعد اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں داعش کے کارندوں کو ٹرانسپورٹ اور انہیں تعینات کر رہا ہے اور اقوامِ متحدہ کی سکیورٹی کونسل کمیٹی کو 1967،1989 اور 2253 کی قرارداد کے مطابق اس کے اثاثے منجمد، سفری پابندیاں اور ہتھیاروں کی تجارت پر پابندی عائد کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 898040

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898040/ایل-او-سی-پر-ننگی-جارحیت-نے-بھارت-کو-بے-نقاب-کر-دیا-ہے-مسعود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org