0
Monday 16 Nov 2020 10:47

جوبائیڈن نے اس لیے انتخاب جیتا کہ الیکشن دھاندلی زدہ تھے، ٹرمپ

جوبائیڈن نے اس لیے انتخاب جیتا کہ الیکشن دھاندلی زدہ تھے، ٹرمپ
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن سے اپنی شکست کو دھاندلی کا نتیجہ قرار دے دیا ہے۔ ری پبلکن صدارتی امیدوار اور امریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جوبائیڈن نے اس لیے انتخاب جیتا کہ الیکشن دھاندلی زدہ تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ریڈیکل بائیں بازو کی نجی ملکیت والی کمپنی نے انتخابات خود مرتب کیے ہیں۔ امریکی صدر نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی اور خاموش میڈیا نے بھی اس میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ انتخابی رات کو ہونے والی تمام مکینیکل غلطیاں دراصل ووٹ چوری کرنے کی کوشش تھی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میل کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرنا سب سے بڑا مذاق تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن میں جیت انہی کی ہو گی۔
 
خبر کا کوڈ : 898043
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش