0
Monday 16 Nov 2020 13:48

مفتی عبداللّٰہ پر حملہ بھارتی خفیہ ایجنسی را نے کرایا، عمر شاہد

مفتی عبداللّٰہ پر حملہ بھارتی خفیہ ایجنسی را نے کرایا، عمر شاہد
اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیررزم عمر شاہد کا کہنا ہے کہ مفتی عبداللّٰہ پر حملہ بھارتی خفیہ ایجنسی را نے کرایا، جس کے لیے رقم دبئی سے بھجوائی گئی تھی۔ کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں مفتی عبداللّٰہ پر حملے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، حکام کے مطابق حملہ فرقہ ورانہ دہشت گردی نہیں بلکہ غیر ملکی خفیہ ایجنسی نے دبئی سے ٹارگٹ کلرز کو رقم بھجوائی تھی۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد حامد نے اس سلسلے میں آج ایک پریس کانفرنس میں تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کیا۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی عارف عزیز اور انچارج سی ٹی ڈی سیل راجہ عمر خطاب بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد حامد کے مطابق مفتی عبداللّٰہ کو سیکورٹی نہ ہونے کی وجہ سے آسان ہدف بنا کر ٹارگٹ کیا گیا اور مولانا عادل پر حملے کے بعد یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ ایک فرقے کے علماء ٹارگٹ پر ہیں۔ عمر شاہد نے کہا کہ اس گروپ کے تمام لڑکے پیشہ ور قاتل ہیں، گروپ میں گولیمار اور لیاری کے جرائم پیشہ افراد شامل کیے گئے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی "را" اس نیٹ ورک کو آپریٹ کرتی ہے، میڈیا پر 10 لاکھ روپے کے تنازعہ پر قتل کی خبریں چلوائی گئیں جبکہ رقم کا کوئی تنازعہ نہیں تھا، یہ خبر بے بنیاد تھی۔

راجہ عمر خطاب کے مطابق سی ٹی ڈی نے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے، جن میں حارث فرحان لنگڑا اور ساتھی سفیان شامل ہے۔دہشت گردوں کو رقم ترسیل کے لیے فوڈ پانڈا اور بائیکیا موٹر سائیکل سروس کے نام استعمال کیے گئے۔ مولانا عبداللّٰہ پر جمشید کوارٹر میں قاتلانہ حملہ ہوا، سی ٹی ڈی نے تحقیقات کیں تو انکشاف ہوا کہ کارروائی میں فرقہ ورانہ نیٹ ورک نہیں بلکہ لیاری گینگ وار پر مشتمل زاہد شوٹر نامی دہشت گرد نے گروپ بنا رکھا تھا، گروپ غیر ملکی ایجنسیوں کے لیے کام کر رہا تھا۔ حاجی نام کا ایک اور کردار بھی سامنے آیا ہے جو مالی معاونت کرتا ہے۔ لیاری گینگ وار سے منسلک لڑکے اس نیٹ ورک کے لیے کام کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 898099
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش