0
Monday 16 Nov 2020 14:22

شکریہ گلگت بلتستان، عمران خان

شکریہ گلگت بلتستان، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات میں 6 نشستوں پر سراقتدار پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پر جی بی کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ پر زیادہ متحرک رہنے والے وزیراعظم عمران خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دورہ گلگت بلتستان کے دوران لی گئی اپنی تصویر شیئر کی ہے۔ عمران خان کی مذکورہ تصویر اُن کے حالیہ گلگت بلتستان کے دورے کی ہے، تصویر میں اُنہوں نے سفید قمیص شلوار کے ساتھ نیلے رنگ کا کوٹ زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ سر پر گلگت بلتستان کی ثقافتی ٹوپی بھی پہنی ہوئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے جی بی کے عوام سے مخاطب ہو کر کہا کہ "شکریہ گلگت بلتستان۔" صرف تین گھنٹوں میں عمران خان کی پوسٹ پر 33 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔ خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں گذشتہ روز ہونے والے انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی تاحال جاری ہے، 23 نشستوں پر انتخابات ہوئے، جن میں سے 19 نشستوں کے مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آگئے ہیں۔ 7 نشستوں پر آزاد امیدوار، 6 پر پاکستان تحریک انصاف، 4 پر پیپلز پارٹی، ایک نشست پر مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) نے جبکہ ایک نشست پر مسلم لیگ نون نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔
خبر کا کوڈ : 898110
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش