QR CodeQR Code

وزیراعظم کا کورونا کی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

16 Nov 2020 16:29

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت کورونا سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کورونا کی موجودہ صورتحال اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا، ممکنہ طور پر شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی اور اسکول بند کیے جاسکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کورونا کی موجودہ صورتحال اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان قوم سے اظہار خیال کریں گے۔ ممکنہ طور پر شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی اور اسکول بند کیے جا سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 898137

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898137/وزیراعظم-کا-کورونا-کی-صورتحال-پر-قوم-کو-اعتماد-میں-لینے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org