0
Monday 16 Nov 2020 19:43

بھارت میں کورونا وائرس کے 30548 نئے کیسز ظاہر، 43 ہزار سے زائد صحتیاب

بھارت میں کورونا وائرس کے 30548 نئے کیسز ظاہر، 43 ہزار سے زائد صحتیاب
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے اور مزید 43 ہزار سے زیادہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کے ساتھ ہی ریکوری شرح بڑھ کر 93.27 فیصد ہوگئی۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں پورے بھارت میں کووِڈ 19 کے 30548 نئے کیس سامنے آئے اور اب کورنا سے متاثرہ افراد کی تعداد 88.45 لاکھ ہوگئی ہے۔ دہلی، کیرالہ جیسی متعدد ریاستوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے نئے کیسز کا رجحان جاری ہے، بھارت میں متاثرہ افراد کی تعداد 87.73 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے، لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اب تک 81.63 لاکھ افراد اس وباء سے صحتمند ہوئے ہیں۔

کورونا کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے فعال کیس تیزی سے کم ہورہے ہیں اور اب ان کی تعداد 480719 ہوگئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت بھر میں کورونا وائرس کے 44684 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 87.73 لاکھ سے زیادہ ہے۔ اس وقت 3828 فعال معاملے کم ہوئے۔ اس عرصے کے دوران  47992 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے اس وباء کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 81.63 لاکھ ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران مزید 520 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 129188 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 898151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش