0
Monday 16 Nov 2020 19:35

صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا

صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا
اسلام ٹائمز۔ سنددھ کے وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو چند دنوں سے تھکن اور ہلکا بخار محسوس کر رہے تھے، جس پر ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا، جس کی رپورٹ آج مثبت آگئی ہے، صوبائی وزیر نے خود کو اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ انہوں نے دوست، احباب اور خیر خواہوں سے جلد صحت یابی کی دعاؤں کی درخواست بھی کردی ہے۔ واضح رہے کہ آج وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ بھی پازیٹو آئی ہے، جس پر انہوں نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 898155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش