QR CodeQR Code

الیکشن کمشن گلگت بلتستان میں صاف شفاف انتخابات کروانے میں ناکام رہا، اعجاز ہاشمی

16 Nov 2020 20:48

جے یو پی کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ پولیس حکومت کی غلامی کی بجائے، غیر جانبداری کا مظاہرہ کرے اور ریاستی ادارے کی طرف عمل کرے، حکومت خوف و ہراس کی فضا جتنی بھی قائم کرکے پی ڈی ایم کے جلسے اپنے شیڈول کے مطابق اور زیادہ جوش و جذبے سے ہوں گے، جمہوریت بچاو تحریک اپنے زوروں پر ہے، آئین کا تحفظ کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے مسلم لیگ نون کے سابق ایم این اے عبدالغفار ڈوگر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حکومت کو سوائے بدنامی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا، پی ڈی ایم کے جلسے ہر صورت ہوں گے، حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اور حکمرانوں کو شرمندگی کے سوائے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس حکومت کی غلامی کی بجائے، غیر جانبداری کا مظاہرہ کرے اور ریاستی ادارے کی طرف عمل کرے، حکومت خوف و ہراس کی فضا جتنی بھی قائم کرکے پی ڈی ایم کے جلسے اپنے شیڈول کے مطابق اور زیادہ جوش و جذبے سے ہوں گے، جمہوریت بچاو تحریک اپنے زوروں پر ہے، آئین کا تحفظ کریں گے۔

لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ پی ڈی ایم قوم کا موقف پیش کر رہی ہے، تمام جمہوری قوتیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے اداروں کی مضبوطی اور استحکام کیلئے کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بھی اداروں کو تباہ کیا گیا، عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا، قبل از انتخابات بدترین دھاندلی کی گئی، جس کی مثال نہیں ملتی، الیکشن کمشن بھی اپنی ساکھ کو تباہ کر بیٹھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک بار پھر دھاندلی ہوگئی ہے، الیکشن کمشن صاف شفاف انتخابات کروانے میں ناکام رہا۔


خبر کا کوڈ: 898159

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898159/الیکشن-کمشن-گلگت-بلتستان-میں-صاف-شفاف-انتخابات-کروانے-ناکام-رہا-اعجاز-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org