0
Monday 16 Nov 2020 20:57

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا علامہ نیاز نقوی کی وفات پر اظہار تعزیت

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا علامہ نیاز نقوی کی وفات پر اظہار تعزیت
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کے انتقال پر مختلف سیاسی مذہبی سماجی شخصیات کی طرف سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے جامعتہ المنتظر لاہور میں رئیس الوفاق المدارس علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے مرحوم کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور ممتاز عالم دین کی رحلت کو قومی نقصان قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد تنظیمات مدارس کے اجلاسوں میں علامہ نیاز نقوی سے بہت رابطہ رہا، وہ اتحاد امت کے داعی اور پاکستانی مفاد کو مقدم رکھنے والی شخصیت تھے۔

نائب امیر جماعت اسلامی اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے تعزیت کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔ علامہ سید ساجد علی نقوی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، مولانا جواد نقوی اور مختلف علماء کرام نے بھی اظہار تعزیت کیا۔ مرجع عالی قدر آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی، آیت اللہ سید علی سیستانی، ایرانی چیف جسٹس آیت اللہ ابراہیم رئیسی، سید حسن خمینی، مولانا یاسین ظفر، مولانا مفتی منیب الرحمان، مولانا حنیف جالندھری اور دیگر نے بھی علامہ نیاز نقوی کی رحلت پر تعزیت کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 898162
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش