0
Monday 16 Nov 2020 21:38

سنی تحریک کا او آئی سی میں توہین رسالت قانون پاس کروانے کا مطالبہ

سنی تحریک کا او آئی سی میں توہین رسالت قانون پاس کروانے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ صدر سنی تحریک پنجاب مذہبی سکالر علامہ مجاہد عبدالرسول نے کہا ہے کہ حکومت فرانس کے سفیر کو ملک بدر اور اپنے سفیر کو واپس بلائے، فرانس سے ہر قسم کا سامان منگوانے پر سرکاری پابندی لگائی جائے اور تجارت کو مکمل طور پر بند کیا جائے، فرانسیسی صدر اور وزیراعظم کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آ چکا، مسلم دنیا فرانس کا مکمل بائیکاٹ کرے۔ لاہور میں ”فرانس مردہ باد ریلی“ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مجاہد عبدالرسول نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو خوابِ غفلت سے جاگنا چاہئے اور متحد ہو کر فرانس کیساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کرنے چاہئیں اور فرانس کی بنی اشیا اور تمام متعلقہ سامان کے بائیکاٹ کے سرکاری طور پر اعلانات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف آواز اٹھانے کی بجائے اسلامی ممالک کے اکثر حکمرانوں نے منافقانہ اور بزدلانہ روش اختیار کرکے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی غیرت کو جگانے کی ضرورت ہے، حکومت پاکستان او آئی سی کا اجلاس بلائے اور توہین رسالتﷺ کا قانون پاس کروایا جائے۔
 
خبر کا کوڈ : 898166
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش