QR CodeQR Code

عالمی برادری ایل او سی پر بھارتی دہشتگردی کا نوٹس لے، ثروت اعجاز قادری

16 Nov 2020 22:54

علمائے کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے تمام حقائق عیاں کر دیئے ہیں، عالمی ادارے اور عالمی برادری بھارت کو دہشتگرد ملک قرار دے کر معاشی و اقتصادی پابندیاں عائد کریں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارت بزدل اور کمزور ملک ہے، جو نہتے کشمیریوں پر ریاستی مظالم کر رہا ہے، عالمی برادری ایل او سی پر بھارتی دہشتگردی کا نوٹس لے، پاکستان نے بھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے تمام حقائق عیاں کر دیئے ہیں، عالمی ادارے اور عالمی برادری بھارت کو دہشتگرد ملک قرار دے کر معاشی و اقتصادی پابندیاں عائد کریں، حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانسیسی حکومت سے سفارتی تعلقات احتجاجاَ َمنسوخ کرکے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں اپنی رہائش گاہ قادری ہاؤس پر علمائے کرام کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ فرانسیسی حکومت کی سرپرستی میں توہین آمیز خاکے شائع کرنا کھلی دہشتگردی اور دنیا کے امن کو تباہ کرنے کے مترادف ہے، فرانسیسی حکومت کے اسلاموفوبیا کے خلاف اقوام متحدہ کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، مسلم حکمران فرانس کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرکے نفرت کا اظہار کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو یکجا ہوکر فرانس کے خلاف اعلان جہاد کرنا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 898186

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898186/عالمی-برادری-ایل-او-سی-پر-بھارتی-دہشتگردی-کا-نوٹس-لے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org