0
Monday 16 Nov 2020 23:11

گلگت بلتستان میں ایک بار پھر 2018ء کی تاریخ دہرائی گئی، مولانا فضل الرحمان

گلگت بلتستان میں ایک بار پھر 2018ء کی تاریخ دہرائی گئی، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ایک بار پھر 2018ء کی تاریخ دہرائی گئی۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک بیان کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ایک بار پھر 2018ء کی تاریخ کو دہرایا گیا، گلگت بلتستان میں انتخابات نہیں بندربانٹ ہوئی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سلیکٹڈ اور نا اہل حکمرانوں کو گلگت بلتستان کا رزلٹ ہضم نہیں کرنے دیں گے، پاکستان کے بعد اب پی ٹی آئی کو گلگت بلتستان کا بیرا غرق نہیں کرنے دیں گے اور اس حوالے سے پی ڈی ایم کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں متفقہ حکمت عملی طے کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 898188
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش