QR CodeQR Code

افغان صوبہ قندوز میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں 8 طالبان ہلاک

16 Nov 2020 23:46

گورنر قندوز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں ابھی تک 8 طالبان بھی مارے گئے اور 13 زخمی ہوگئے ہیں تاہم ابھی تک جھڑپیں جاری ہیں اور بہت جلد صورتحال پر قابو پالیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ طالبان سے جھڑپوں کے دوران 3 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار جاں بحق جب کہ 8 طالبان بھی مارے گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان صوبے قندوز کے ضلع دشتے آرچی میں طالبان نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورس کے 3 اہلکار جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔ ترجمان گورنر کے مطابق حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے مزید دستوں کو علاقے میں بھیج دیا گیا ہے جب کہ افغان فضائیہ کی مدد بھی لی جارہی ہے۔ گورنر قندوز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں ابھی تک 8 طالبان بھی مارے گئے اور 13 زخمی ہوگئے ہیں تاہم ابھی تک جھڑپیں جاری ہیں اور بہت جلد صورتحال پر قابو پالیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 898199

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898199/افغان-صوبہ-قندوز-میں-سیکیورٹی-فورسز-سے-جھڑپوں-8-طالبان-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org