0
Monday 16 Nov 2020 23:58

پی ڈی ایم غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، شاہ محمود قریشی

پی ڈی ایم غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کا کہنا ہے کہ مہنگائی، گراں فروشی موجودہ نہیں سابقہ حکومت کا تحفہ ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم رہنماؤں کے بیانیے ایک دوسرے سے مختلف ہیں، پی ڈی ایم جماعتوں کا اتحاد غیر فطری ہے، پی ڈی ایم غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات کی بنیاد رکھ دی، عوام نے (ن) لیگ کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے، پولنگ کے روز شدید برفباری کے باوجود ٹرن آؤٹ ٹھیک رہا، گلگت بلتستان الیکشن میں امن و امان مثالی تھا۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کی شدت پہلے سے زیادہ ہے، کورونا سے بچنے کے لیے عوام احتیاط کرے، احتیاط سے ہی اس عالمی وبا کو ختم کیا جا سکتا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 898203
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش