QR CodeQR Code

کووڈ 19 سے بچاؤ کے لیے تیار کردہ ویکسین 94.5 فیصد مؤثر ہے، امریکی کمپنی

17 Nov 2020 00:40

عالمی ذرائع ابلاغ نے کچھ دن قبل بتایا تھا کہ فائزر کے چیئرمین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ویکسین کے تیسرے آزمائشی مرحلے کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ تیار کردہ ویکسین کورونا وائرس کو روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بائیو ٹیکنالوجی کمپنی موڈرنا نے دعویٰ کیا ہے کہ کووڈ 19 سے بچاؤ کے لیے تیار کردہ ویکسین 94.5 فیصد مؤثر ہے۔ امریکی کمپنی موڈرنا کا یہ دعویٰ اس وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب ابھی کچھ دن قبل ہی دوا ساز کمپنی فائزر اور بائیو این ٹیک نے مشترکہ طور پر اعلان کیا تھا کہ ان کی تیار کردہ ویکسین 90 فیصد تک مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ نے کچھ دن قبل بتایا تھا کہ فائزر کے چیئرمین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ویکسین کے تیسرے آزمائشی مرحلے کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ تیار کردہ ویکسین کورونا وائرس کو روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

امریکی کمپنی موڈرنا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کلینکل ٹرائلز کے ابتدائی نتائج کے مطابق اس کی تیار کردہ کورونا ویکسین 94.5 فیصد موثر ہے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق موڈرنا کے سی ای او اسٹیفن بانسل کا کہنا ہے کہ فیز تھری سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ہماری ویکسین شدید بیماری سمیت کورونا کی بیماری سے بھی بچا سکتی ہے۔ اسٹیفن بانسل نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ موڈرنا تنہا اس عالمی مسئلے کو حل نہیں کرسکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی وبا کو ختم کرنے کے لیے مزید کئی ویکسینیں درکار ہوں گی۔


خبر کا کوڈ: 898215

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898215/کووڈ-19-سے-بچاؤ-کے-لیے-تیار-کردہ-ویکسین-94-5-فیصد-مؤثر-ہے-امریکی-کمپنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org