QR CodeQR Code

تحریک لبیک کا فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ جائز ہے، ڈاکٹر صفدر ہاشمی

17 Nov 2020 01:01

جماعت اسلامی ملتان کے امیر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ جمہوری نظام حکومت آزادی اظہار کی اجازت دیتا ہے، آئین اور قانون کی بالادستی اسی وقت ممکن ہے کہ جب احتجاج کا حق سلب نہ کیا جائے، وزیراعظم اپنے کنٹینر کے دن کو یاد کریں جب پورے ملک کو جام کیا گیا تھا۔ 


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا ہے کہ پنڈی اسلام آباد کے شہریوں کو کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے، اگر کوئی احتجاج کے لیے آیا ہے تو اسے جگہ دی جائے تاکہ شہری صورتحال متاثر نہ ہو۔ اسلام آباد آنے والے پاکستان کے شہری ہیں، پاکستان حکومت ان سے بات نہیں کرے گی تو کون کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں الٹی گنگا بہتی ہے ایک طرف ریاست مدینہ کی بات کی جاتی ہے اور دوسری طرف نبی اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو شاہی مہمان کے طور پر جگہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ظلم کی انتہا ہے، آزادکشمیر میں آئے روز شہری شہید ہو رہے ہیں مگر وزیراعظم اپنے ٹوئٹس سے آگے نہیں بڑھ رہے۔ ملک میں مہنگائی، بدامنی کا دور دورہ ہے اگر حالات بہتری کی طرف نہ آئے تو عوام ان حکمرانوں کے گھروں پر ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 898221

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898221/تحریک-لبیک-کا-فرانسیسی-سفیر-کو-ملک-بدر-کرنے-مطالبہ-جائز-ہے-ڈاکٹر-صفدر-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org