0
Tuesday 17 Nov 2020 01:20

ملتان، فرانس میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاجی ریلی، فرانسیسی سفیر کے ملک بدر کرنے کا مطالبہ 

ملتان، فرانس میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاجی ریلی، فرانسیسی سفیر کے ملک بدر کرنے کا مطالبہ 
اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان پاور لومز ایسوسی ایشن کی کال پر فرانس کے ملعون صدر کی طرف سے گستاخانہ خاکے شائع کرنے کے خلاف پاور لومز انڈسٹری کی مکمل ہڑتال کی گئی جوکہ صبح8 بجے سے لیکر شام تک جاری رہی، پاور لوم سے متعلقہ تمام کاروبار سائزنگ، ڈائنگ، وارپنگ لورکیلنڈرنگ بند رہے۔ صبح 10بجے چوک منظور آباد پر پاور لوم کے تقریبا 40سیکٹرز سے لوگ ریلیوں کی صورت میں شریک ہوئے۔ ریلی کی قیادت مرکزی صدر عبدالخالق قندیل انصاری، حاجی بشیر احمد پہلوان، بابو نفیس احمد انصاری سابق ایم پی اے، علمائے کرام میں صدر وفاق المدارس قاری محمد حنیف جالندھری، قاری عبداللطیف فریدی، علامہ سید خالد محمود ندیم و دیگر نے کی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدور وفاق المدارس قاری محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ عالم اسلام کے حکمرانوں اور او آئی سی کو چاہیے کہ جن ممالک میں نبی کریم (ص) کی شان میں توہین کی جارہی ہے کہ ان ملکوں سے معاشی تعلقات ختم کئے جائیں۔ ان کے سفرا کو ملک بدر کیا جائے اگر یہ اقدامات اٹھالئے جائیں تو توہین آمیز خاکے شائع کرنے والے ممالک اگلے دن ہی گھٹنے ٹیک دیں گے۔ انہوں نے پاکستان کو پارلیمنٹ کے اندر قراردادوں سے آگے بڑھ کر فرانس سے پاکستانی سفیر واپس بلائیں اور پاکستان سے فرانس کے سفیر کو فوری نکالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اصل مذہبی دہشت گردی مسلمان نہیں بلکہ یہی کفار ہیں جو توہین رسالت  کرکے مذہبی دہشت گردی کے مرتکب ہورہے ہیں۔ اسلام تو مذہب ہی سلامتی کا ہے اور سلامتی کا درس دیتا ہے۔

قاری محمد حنیف جالندھری نے مزید کہا کہ یہ تحریک جو ملتان سے آل پاکستان پاورلومز ایسوسی ایشن نے شروع کی ہے یہ انشااللہ اب جاری رہے گی۔ آج کی ریلی نے یہ ثابت کیا ہے کہ ہم پرامن لوگ ہیں ہزاروں لوگوں نے پرامن تحفظ ناموس رسالت ریلی نکال کر اپنے نب  سے عقیدت کا اظہار کیا ہے۔ مرکزی صدر آل پاکستان پاور لومز ایسوسی ایشن عبدالخالق قندیل انصاری نے کہا کہ آقائے دو جہاں سے محبت ایمان کا حصہ نہیں بلکہ عین ایمان ہے۔ کافر ہمارے ایمان کی روح پر بار بار حملے کررہے ہیں جوکہ ناقابل برداشت ہوگیا ہے۔ اس لئے حکومت کو فوری زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ وگرنہ لوگوں کا پیمانہ صبرلبریز ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کے خلاف سرکاری سرپرستی میں اقدامات کئے جائیں۔ ریلی میں مطالبات میں کہا گیا کہ تمام تاجروں کو چاہیے کہ وہ ایک لسٹ بنا کر فرانسیسی مصنوعات سے عوام کو آگاہ کریں اور اس لسٹ کو اپنی دکانوں پر آویزاں کریں تاکہ لوگوں کو آگاہی ہو اور وہ ان مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔ فرانسیسی سفیر کو فوری نکالا جائے۔ اپنے سفیر کو فوری بلایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 898224
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش