QR CodeQR Code

ری پبلکن اختیارات کی منتقلی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، جوبائیڈن

17 Nov 2020 09:27

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ اختیارات کی منتقلی میں مزید تاخیر ہوئی تو کورونا کے باعث اموات زیادہ ہو سکتی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ٹرمپ اور ری پبلکن اختیارات کی منتقلی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ اختیارات کی منتقلی میں مزید تاخیر ہوئی تو کورونا کے باعث اموات زیادہ ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جتنی جلد اختیارات ملیں گے اتنی جلد کورونا ویکسین پر کام شروع ہو گا۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں شکست کے باوجود دعویٰ کیا ہے کہ وہ امریکی صدارتی انتخابات جیت گئے ہیں۔ انہوں نے یہ دعویٰ اپنے حالیہ ٹوئٹر پیغام میں کیا۔ دوسری جانب امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں جاری انتشار کے باعث واشنگٹن کے دنیا کی بڑی طاقتوں روس اور چین سے تعلقات خراب ہو سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اوباما نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے موجودہ صدر کو مفید مشورہ و تجویز بھی دی جبکہ وائٹ ہاؤس سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار بھی کیا۔ 


خبر کا کوڈ: 898239

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898239/ری-پبلکن-اختیارات-کی-منتقلی-میں-رکاوٹ-بنے-ہوئے-ہیں-جوبائیڈن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org