QR CodeQR Code

پاکستان نے کورونا وائرس ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کا فیصلہ کر لیا

17 Nov 2020 11:22

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکریٹری صحت نوشین حامد نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے لیے حکومتی سطح پر پاکستان نے 2 بڑی فارماسیوٹیکل کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے۔ 


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے کورونا وائرس ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کا فیصلہ کر لیا، پہلے مرحلے پر فرنٹ لائن ورکرز اور 65 سال سے بڑی عمر کے لوگوں کو کورونا وائرس کی ویکسین لگے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکریٹری صحت نوشین حامد نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے لیے حکومتی سطح پر پاکستان نے 2 بڑی فارماسیوٹیکل کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیرِاعظم عمران خان نے دوا کی ایڈوانس بکنگ کرانے کی منظوری دے دی ہے، بہت جلد پاکستان کورونا وائرس کی ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کے لیے پیسے ادا کر دے گا۔ نوشین حامد کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں ایک کروڑ پاکستانیوں کو ویکسین میسر آئے گی، پہلے مرحلے پر فرنٹ لائن ورکرز اور 65 سال سے بڑی عمر کے لوگوں کو ویکسین لگے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اپنے جلسے فوری طور پر منسوخ کر دیئے ہیں، صنعتوں اور ریسٹورنٹس میں ایس او پیز پر سختی سے عمل کے احکامات بھی دے دیئے ہیں۔ نوشین حامد نے یہ بھی بتایا کہ این سی او سی کی ہدایات کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر اسکولوں میں موسم سرما کی طویل تعطیلات کر دی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 898259

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898259/پاکستان-نے-کورونا-وائرس-ویکسین-کی-ایڈوانس-بکنگ-کا-فیصلہ-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org