0
Tuesday 17 Nov 2020 11:29

اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے پاکستان کو امریکا کے شدید دباؤ کا سامنا ہے، عمران خان

اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے پاکستان کو امریکا کے شدید دباؤ کا سامنا ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے شدید دباؤ کا سامنا ہے، بالخصوص متعدد عرب ممالک کے تل ابیب کے ساتھ امن معاہدوں کے تناظر میں، لیکن ایسا اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ایسا تصفیہ نہ ہو، جو فلسطین کو مطمئن کرسکے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کا یہ بیان مشرق وسطیٰ کے معاملات پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ مڈل ایسٹ آئی (ایم ای ای) کی ایک رپورٹ میں شائع ہوا۔ ویب سائٹ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے یہ بیان گذشتہ ہفتے مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دیا تھا۔ ویب سائٹ کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ٹرمپ کے دور میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے دباؤ غیر معمولی تھا۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا کسی اور مسلمان ملک کو بھی پاکستان جیسے دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ایسی چیزیں ہم نہیں کہہ سکتے، ہمارے ان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

مڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد فلسطین کے حوالے سے جناح کے نقش قدم پر چلتا رہے گا، یعنی جب تک عرب حصے کے لیے انصاف نہ ہو، پاکستان یہودی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے اور اس کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے والا ملک متحدہ عرب امارات تھا۔
خبر کا کوڈ : 898264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش