0
Tuesday 17 Nov 2020 13:29

اب حوصلہ کرو، ووٹ کو عزت دو، فردوس عاشق اعوان

اب حوصلہ کرو، ووٹ کو عزت دو، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ شکست تسلیم کرنے کیلئے بھی ظرف کی ضرورت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بدترین شکست کے بعد اپوزیشن مانے نہ مانے عوام نے فیصلہ عمران خان کے حق میں سنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسترد شدہ راجکماری اور بلاول تاریخی شکست پر ماتم کناں ہیں، کوئی ان کو سمجھائے کہ صرف وہی الیکشن شفاف نہیں ہوتا جس میں آپ جیتیں۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ اب حوصلہ کرو، ووٹ کو عزت دو۔
خبر کا کوڈ : 898297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش