0
Tuesday 17 Nov 2020 14:51

ملتان، کرونا کے وار جاری، گزشتہ 24گھنٹوں میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے

ملتان، کرونا کے وار جاری، گزشتہ 24گھنٹوں میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے
اسلام ٹائمز۔ کرونا کی دوسری لہر شدت سے جاری، ہے 24گھٹنوں کے دوران نشتر اسپتال میں کورونا کے 6 مریض جاں بحق ہوگئے، ترجمان نشتر ہسپتال کے مطابق جاں بحق مریضوں کا تعلق بوریوالہ، جتوئی، شجاع آباد اور ملتان شہر سے ہے، ڈاکٹر عرفان کے مطابق ہسپتال میں جاں بحق مریضوں کی مجموعی تعداد 219 ہوگئی ہے جبکہ ہسپتال میں کورونا کے 84 جبکہ شبے میں 87 افراد زیرعلاج ہیں، ہسپتال میں زیرعلاج 16 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، دوسری جانب کرونا وائرس کے گورنمٹ گرلز سکول نصرت اسلام میں 4کیس رپورٹ ہونے پر بند کردیا گیا، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول زید بلاک نیو ملتان کی خاتون ٹیچر کورونا کا شکار ہوگئی، محکمہ تعلیم کی جانب سے تاحال سکول کی بندش کا بھی فیصلہ نہیں ہو سکا، کورونا کیس سامنے آنے پر سکول اساتذہ اور طالبات میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ والدین نے حکومت سے اس حوالے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 898311
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش