QR CodeQR Code

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہونگی، وزیر تعلیم سندھ

17 Nov 2020 16:51

ایک بیان میں سعید غنی نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پہلے ہی معمول سے زیادہ تعطیلات ہوچکی ہیں، موسم سرما کی چھٹیوں کافی الحال کوئی امکان نہیں ہے، نومبر کے آخر میں این سی او سی کے اجلاس میں اس پر مزید بحث ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں رواں برس موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے شیڈول میں موسم سرما کی تعطیلات شامل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پہلے ہی معمول سے زیادہ تعطیلات ہوچکی ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ موسم سرما کی چھٹیوں کافی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔ وزیر تعلیم سندھ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نومبر کے آخر میں این سی او سی کے اجلاس میں اس پر مزید بحث ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 898335

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898335/تعلیمی-اداروں-میں-موسم-سرما-کی-تعطیلات-نہیں-ہونگی-وزیر-تعلیم-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org