QR CodeQR Code

موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی تفتیش مکمل، ریمانڈ ختم

17 Nov 2020 17:16

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں موٹر وے زیادتی کیس کی سماعت ایڈمن جج ارشد حسین بھٹہ نے کی۔ دوران سماعت ملزم عابد ملہی کو 15 روز ہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر سخت سکیورٹی حصار میں عدالت میں پیش کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں موٹر وے زیادتی کیس کی سماعت ایڈمن جج ارشد حسین بھٹہ نے کی۔ دوران سماعت ملزم عابد ملہی کو 15 روز ہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر سخت سکیورٹی حصار میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے پستول برآمد کرلیا گیا ہے اور تفتیش بھی مکمل ہو چکی ہے چنانچہ ملزم کے مزید ریمانڈ کی ضرورت نہیں۔ تفتیشی افسر کے بیان پر عدالت نے ملزم کو جیل بھجوانے کے احکامات جاری کردیئے۔ واضح رہے کہ مرکزی ملزم عابد ملہی کو 9 ستمبر کو موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آنے کے ایک ماہ چار دن کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ گجر پورہ میں زیادتی کا مقدمہ درج ہے جب کہ عابد ملہی کا شریک ملزم شفقت پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 898347

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898347/موٹروے-زیادتی-کیس-کے-مرکزی-ملزم-عابد-ملہی-کی-تفتیش-مکمل-ریمانڈ-ختم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org