QR CodeQR Code

تائیوان چین کا ایک نا قابل تقسیم حصہ ہے، چین کا امریکہ کو جواب

17 Nov 2020 17:22

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق چاؤ لی جیان کا کہنا تھا کہ میں چین امریکہ پر ایک بار پھر واضح کر دینا چاہتا ہے کہ اور کوئی بھی طاقت چین کے مفادات کیلئے خطرہ ثابت ہوئی تو چین فوری جوابی کارروائی کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے کہا ہے کہ چین کے بنیادی مفادات کو نقصان پہنچانے اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے پر چین فوری جواب دے گا۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق چاؤ لی جیان نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا ہے جس میں اُن کا کہنا تھا کہ میں چین امریکہ پر ایک بار پھر واضح کر دینا چاہتا ہے کہ  اور کوئی بھی طاقت چین کے مفادات کیلئے خطرہ ثابت ہوئی تو چین فوری جوابی کارروائی کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا ایک نا قابل تقسیم حصہ ہے۔ عوامی جمہوریہ چین کی حکومت چین کی واحد قانونی حکومت ہے۔ یہ حقیقت ہے اور بین الاقوامی تعلقات کی بنیاد ہے۔ واضح رہے کہ وزارت خارجہ کی جانب سے یہ بیان امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے اُس بیان کے جواب میں آیا ہے جس میں پومپیو نے کہا تھا کہ تائیوان چین کا حصہ نہیں ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 898350

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898350/تائیوان-چین-کا-ایک-نا-قابل-تقسیم-حصہ-ہے-امریکہ-کو-جواب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org