0
Tuesday 17 Nov 2020 18:29

آزادی اظہار دراصل مسلمانوں کو اشتعال دلانے کی ایک منظم سازش ہے، صاحبزادہ حامد رضا

آزادی اظہار دراصل مسلمانوں کو اشتعال دلانے کی ایک منظم سازش ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر مذہبی امور پیر سید سیعدالحسن شاہ سے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی ملاقات۔ سعیدالحسن شاہ سے بھائی کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔ ملاقات میں صاحبزادہ حسن رضا، راؤ حسیب احمد اور دیگر بھی شامل تھے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت کیلئے سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں، فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ، احتجاج کا ایک حصہ ہے، غیر مسلم ہمارے نبی آخرالزمان کی شان میں گستاخی کرنے سے باز آئیں، نبی کریم سے جان، مال اور اولاد سے زیادہ محبت، شرطِ ایمان ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم کی تعظیم غیر مسلموں کیلئے بھی ازحد ضروری ہے، مسلمان اپنے نبی کریم کی ناموس کیلئے کٹ مرنے کو تیار ہیں، آزادی اظہار دراصل مسلمانوں کو اشتعال دلانے کی ایک منظم سازش ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا طرز عمل غیر سیاسی و غیر اخلاقی ہے، اپوزیشن مفادات کی سیاست کیلئے پاکستان کی سیاست کو نظر انداز کر چکی ہے، نواز شریف کا فوج مخالف بیانیہ دم توڑ چکا ہے، تحریک لبیک اور حکومت کے درمیان میں معاہدہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی بارڈر پر اشتعال انگیزیاں قابل مذمت ہیں، بھارت خطے کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے۔
خبر کا کوڈ : 898359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش