QR CodeQR Code

منہاج القرآن نے ملک بھر میں 6 سو سے زائد تعلیمی ادارے قائم کئے ہیں، حسن محی الدین

17 Nov 2020 18:49

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ منہاج القرآن شرح خواندگی میں اضافہ کیساتھ ساتھ روزگار کی فراہمی کا بھی ایک ذریعہ ہے، تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 100 علی گڑھ یونیورسٹیز قائم کرنے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے مشن پر گامزن ہے اور غریب و پسماندہ بچوں کو معیاری تعلیم و تربیت کی فراہمی کیلئے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بنا رہی ہے، پاکستان تعلیم و تحقیق سے خوشحال اور مضبوط ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملتان تنظیم کے عہدیداروں کے ایک وفد نے ضلعی صدر یاسر ارشاد دیوان کی قیادت میں مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ منہاج القرآن نے منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں 6 سو سے زائد تعلیمی ادارے قائم کئے جن میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں اور 15 ہزار سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ انہیں تعلیم دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن شرح خواندگی میں اضافہ کیساتھ ساتھ روزگار کی فراہمی کا بھی ایک ذریعہ ہے، تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 100 علی گڑھ یونیورسٹیز قائم کرنے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے مشن پر گامزن ہے اور غریب و پسماندہ بچوں کو معیاری تعلیم و تربیت کی فراہمی کیلئے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بنا رہی ہے، پاکستان تعلیم و تحقیق سے خوشحال اور مضبوط ہو گا۔

اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی، کنٹری ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ موجود تھے۔ وفد میں زمان خان اعوان، مخدوم شہباز ہاشمی، چودھری جاوید بندیشہ، خالد محمود خان بھی شامل تھے۔ یاسر ارشاد دیوان نے چیئرمین سپریم کونسل کو منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام جامع مسجد اور اسلامک سنٹر کے تعمیراتی کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ چیئرمین سپریم کونسل نے ہدایت کی عوام کی تعلیمی، تربیتی، دینی، روحانی ضروریات پوری کرنے کے حوالے سے اسلامک سنٹر میں تمام انتظامات اور اقدامات کو فوقیت دی جائے۔


خبر کا کوڈ: 898361

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898361/منہاج-القرا-ن-نے-ملک-بھر-میں-6-سو-سے-زائد-تعلیمی-ادارے-قائم-کئے-ہیں-حسن-محی-الدین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org