0
Tuesday 17 Nov 2020 19:56

کراچی کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ، ایک اور سرکاری اسکول بند

کراچی کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ، ایک اور سرکاری اسکول بند
اسلام ٹائمز۔ تعلیمی اداروں میں کورونا کا پھیلاؤ بڑھتا جارہا ہے، شہر قائد میں ایک اور سرکاری اسکول کورونا کیسز کی تصدیق کے بعد بند کردیا گیا، شہر میں اب تک بند ہونے والے سرکاری اسکولوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع ساوتھ میں واقع گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول لیاری میں کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد اسکول پانچ روز کے لئے بند کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع جنوبی کا کہنا تھا کہ کوویڈ 19 کے پازیٹیو کیسز کی رپورٹ محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج مالیکیولر لیبارٹری سے موصول ہوئی ہے، اسکول میں فیومیگیشن کا عمل مکمل کرکے بلڈنگ کو ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع نے کہا کہ کراچی میں بند ہونے والے سرکاری اسکولوں کی تعداد پندرہ ہوگئی جبکہ کورونا کے باعث سات نجی تعلیمی ادارے پہلے ہی بند ہیں۔
خبر کا کوڈ : 898374
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش