QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کے عوام کی 73 سالہ محرومیوں کے خاتمے کا وقت آگیا ہے، علامہ باقر زیدی

17 Nov 2020 20:15

اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ جی بی کے عوام کیطرف سے پی ٹی آئی پر اعتماد کا اظہار وزیراعظم کیطرف سے آئینی صوبے کے قیام کے وعدے پر کیا گیا، حکومت کی تشکیل کے بعد جی بی کی آئینی حیثیت واضح کرنے کیلئے عوام سے کئے گئے عہد و پیماں پر عمل ہونا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر زیدی نے گلگت بلتستان میں شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد پر متعلقہ اداروں اور کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی بی میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے امکانات واضح ہیں، جی بی کے عوام کی طرف سے پی ٹی آئی پر اعتماد کا اظہار وزیراعظم کی طرف سے آئینی صوبے کے قیام کے وعدے پر کیا گیا، حکومت کی تشکیل کے بعد جی بی کی آئینی حیثیت واضح کرنے کے لئے عوام سے کئے گئے عہد و پیماں پر عمل ہونا چاہیئے۔

علامہ باقر زیدی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو طب اور تعلیم کی جدید سہولتوں سمیت روزگار فراہم کرکے ان کی دیرینہ مشکلات سے نجات دلائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے کامیاب امیدوار میثم کاظم علاقے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی تہتر سالہ محرومیوں کے خاتمے کا وقت آگیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 898377

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898377/گلگت-بلتستان-کے-عوام-کی-73-سالہ-محرومیوں-خاتمے-کا-وقت-آگیا-ہے-علامہ-باقر-زیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org