0
Tuesday 17 Nov 2020 22:04

حکومت نے کورونا سے بچاؤ کیلئے اشیاء کی درآمد پر ڈیوٹی و ٹیکس ختم کردیا

حکومت نے کورونا سے بچاؤ کیلئے اشیاء کی درآمد پر ڈیوٹی و ٹیکس ختم کردیا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ نے کورونا وائرس سے بچاؤ اور روک تھام کے لئے اشیاء کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس معافی کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 14 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا۔ کابینہ نے کورونا وائرس سے بچاؤ اور روک تھام کے لئے اشیاء کی امپورٹ پر ڈیوٹی اور ٹیکس معافی کی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ نے پاکستان میڈیکل اتھارٹی کے قیام، آن لائن ویزا سہولت کو مزید 16 ممالک تک بڑھانے اور وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین کی تقرری اور نیشنل میڈیکل ڈینٹل بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی کی بھی منظوری دے دی۔

کابینہ نے پریس کونسل پاکستان کے ممبران کے نوٹی فکیشن کا اجرا، پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 21 اکتوبر اور 5 نومبر کے فیصلوں اور کابینہ ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق کمیٹی کے 29 اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق موخر کردی۔
خبر کا کوڈ : 898399
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش