0
Tuesday 17 Nov 2020 22:05

خیبر پختونخوا کے میڈیکل کالجز میں کورونا کیسز بڑھنے لگے

خیبر پختونخوا کے میڈیکل کالجز میں کورونا کیسز بڑھنے لگے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مختلف میڈیکل کالجز میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد طلباء نے آن لائن امتحان، انٹرنل اور گزشتہ امتحان کی بنیاد پر پروموٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ طلباء کا کہنا ہے کہ خیبر میڈیکل کالج کے 5 طلبہ متاثر اور ایک طالبعلم جاں بحق ہوا ہے، کوہاٹ انسٹی ٹیوٹ میں 4، بنوں میڈیکل کالج میں 3 کیسز، ویمن میڈیکل کالج میں 15، ایبٹ آباد میڈیکل کالج میں 2 اور دیگر 4 میڈیکل کالجز میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ کورونا کی دوسری لہر نے ملک بھر میں خطرناک صورت اختیار کرلی ہے، ایک دن میں 33 اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ 2 ہزار 50 نئے کیسز سامنے آئے۔ جس کے بعد ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہزار 193 ہوگئی جبکہ پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 29 ہزار 55 اور مجموعی کیسز 3 لاکھ 61 ہزار 82 تک جا پہنچی ہے۔
خبر کا کوڈ : 898401
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش