QR CodeQR Code

ہنگو، جامعۃ العسکریہ میں اتحاد امت مسلمہ کانفرنس کا انعقاد

17 Nov 2020 23:44

کانفرنس کی میزبانی علامہ خورشید انور جوادی نے کی، جبکہ نامور مذہبی اسکالر علامہ محمد امین شہیدی، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ اقبال بہشتی، وحدت کونسل کے رہنماء علامہ سید عبدالحسین الحسینی، علامہ ارشاد علی اور دیگر کانفرنس میں شریک ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ جامعۃ العسکریہ ہنگو کی انتظامیہ کی جانب سے میلاد النبی (ص) اور مدرسہ کے بانی اور بزرگ عالم دین علامہ شیخ جواد حسین کی برسی کی مناسبت سے ’’اتحاد امت مسلمہ کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ جامعۃ العسکریہ میں منعقدہ اس کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے شرکت اور خطابات کئے۔ کانفرنس کی میزبانی علامہ خورشید انور جوادی نے کی، جبکہ نامور مذہبی اسکالر علامہ محمد امین شہیدی، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ اقبال بہشتی، وحدت کونسل کے رہنماء علامہ سید عبدالحسین الحسینی، علامہ ارشاد علی اور دیگر کانفرنس میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر مقررین نے اتحاد امت کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیتے ہوئے اسے امت مسلمہ کیلئے نجات کا واحد راستہ قرار دیا۔


خبر کا کوڈ: 898410

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898410/ہنگو-جامعۃ-العسکریہ-میں-اتحاد-امت-مسلمہ-کانفرنس-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org