QR CodeQR Code

ضلع کرم میں کورونا وائرس کے 48 پازیٹیو کیسز سامنے آگئے

18 Nov 2020 02:55

بے نظیر ڈگری کالج پاراچنار سمیت تین تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے، ڈی ایچ او کی جانب سے کورونا سے عوام کو بچانے کیلئے ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں کورونا وائرس کے 48 پازیٹیو کیسز سامنے آنے پر بے نظیر ڈگری کالج پاراچنار سمیت تین تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے، ڈی ایچ او کی جانب سے کورونا سے عوام کو بچانے کیلئے ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اہم فیصلے کئے گئے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع کرم ڈاکٹر عطاء اللہ کے مطابق ضلع کرم میں کورونا وائرس کے 48 پازیٹیو کیسز سامنے آگئے ہیں اور تین تعلیمی اداروں کے سٹاف ممبران اور طلبہ کے بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آئے ہیں، جس کے بعد بے نظیر ڈگری کالج پاراچنار سمیت تین تعلیمی اداروں کو اگلے احکامات تک بند کردیا گیا اور متاثرہ تعلیمی اداروں کے طلبہ اور عملے کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس حوالے سے سول ہسپتال پاراچنار میں ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں محکمہ صحت اور دیگر مختلف محکموں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ میڈیا کے نمائندوں اور علاقے کی عمائدین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ اور ڈی ایم ایس پاراچنار ہسپتال ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے دوسرے لہر میں بھی عوام کو بھر پور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اور عوام محکمہ صحت کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کا مظاہرہ کرے تاکہ عوام کو اس خطرناک مرض سے بچایا جاسکے۔


خبر کا کوڈ: 898442

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898442/ضلع-کرم-میں-کورونا-وائرس-کے-48-پازیٹیو-کیسز-سامنے-ا-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org